دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے نربھیا کے قصورواروں کو دی گئی پھانسی کو انصاف اور ملک کی جیت بتاتے ہوئے کہا کہ 'سات برس کے لمبے انتظار کے بعد آج انصاف کی جیت ہوئی۔'
مالیوال نے پھانسی کے بعد ٹویٹ کرکے کہا 'سات برس کے لمبے انتظار کے بعد آج انصاف کی جیت ہوئی۔ نربھیا کی ماں نے انصاف کے لئے در در ٹھوکریں کھائیں۔ سارا ملک سڑکوں پر اترا، بھوک ہڑتال کیں، لاٹھی کھائیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ سارے ملک کی جیت ہے۔ اب ہمیں ملک میں ایک سخت سسٹم بنانا ہے۔ یقین ہے کہ تبدیلی آئے گی، ضرور آئے گی۔ ستیہ میو جیتے۔'
واضح رہے کہ 'سواتی مالی وال نربھیا جنسی زیادتی معاملے کے مجرموں کو پھانسی کی سزا کے مطالبے کے سلسلے میں مسلسل احتجاج کرتی آئی ہیں۔'