قومی ٹی وی چینل نیوز۔ 24 پر سندیپ نام کے ایک اینکر کسی موضوع پر پروگرام کررہے تھے، جس میں انہوں نے کہا کہ کیا بھارت میں ہندو مسلمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے؟ ہر بات پر ہندو مسلمان کیوں کرتے ہیں، یہ سوچنے کا موضوع ہے۔
جب اسی چینل پر 'سچ یا جھوٹ' کے نام سے دوسرا پروگرام شروع ہوا جس کی اینکرنگ خالد کررہے تھےتو پنڈت اجے گوتم نے کہا کہ وہ اس پروگرام میں شامل رہیں گے، لیکن اینکر مسلمان ہے، اس لیے اسے بغیر دیکھے ہوئے ڈیبیٹ کریں گے۔
پنڈت اجے گوتم نے کہا کہ خالد ایک مسلم ہے، اور خالد نیوز کاسٹ کررہا ہے اس لیے پنڈت اجےگوتم، خالد کودیکھیں گے نہیں اور آنکھوں پر ہاتھوں کی پٹی لگالیں گے۔