ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 5:18 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر پھر اضافہ ہو جانے سے محکمہ صحت میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

دہلی میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ
دہلی میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ

گذشتہ 24 گھنٹہ کے اندر کورونا وائرس کے 1299 نئے معاملے سامنے آئے۔

گذشتہ روز 1008 مریض انفیکشن سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل منگل کو صرف 674 نئے معاملے سامنے آئے تھے جب کہ پیر کے روز بھی ایک ہزار سے کم 805 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

کافی وقت کے بعد انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد نئے معاملوں کی بنسبت کم رہی ہے۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1299 نئے معاملے کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 141531 تک پہنچ گئی۔

اس مدت میں 1008 لوگ اس وائرس کے انفیکشن سے نجات پانے سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 127124 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن سے مزید 15اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4059 تک پہنچ گئی ہے۔

بلیٹن کے مطابق دارالحکومت کےکل مریضوں میں سے 89.82 فیصدی مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جب کہ بدھ کو ریکوری شرح 89.93 فیصد جاپہنچی تھی۔

اس طرح شفیایابی کی شرح میں جزوی کمی درج کی گئی جو باعث تشویش ہے۔

دارالحکومت میں ممنوعہ زون کی تعداد میں 15 کی کمی آئی ہے اوریہ اب کم ہوکر 466 رہ گئے ہیں۔

منگل کو یہ تعداد 481 تک پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:آئی سی ایم آر، این سی آر سی تیار کرنے میں مصروف

دارالحکومت میں سرگرم معاملے بڑھ کر 10348 ہوگئے ہیں جو بدھ کو 10072 رہ گئے تھے۔

ان میں 5244 مریض ہوم کوارنٹائن میں ہیں۔یہاں مختلف اسپتالوں کے 13571 بیڈ میں سے 10547 خالی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20436 لوگوں کی کورونا جانچ ہوئی۔

دہلی میں کل جانچ اب تقریباً 1120308 ہوچکی ہے۔

دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کی اوسط 58964 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.