ETV Bharat / state

'لاک ڈاؤن کا کوئی اثر نہیں' - آنند وہار بس اسٹیشن پر لوگوں کا ہجوم

دہلی کے سات اضلاع میں 31 مارچ تک لاک ڈاون اور دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیے جانے کے بعد بھی آنند وہار بس اسٹیشن پر لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا جس سے حکومت اور پولیس کی تساہلی اور غیر ذمہ داری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Neither lockdown impact nor a fear section 144
لاک ڈاؤن کا کوئی اثر نہیں
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 6:22 PM IST

کورونا وائرس کے سبب دہلی کے سات اضلاع میں 31 مارچ تک لاک ڈاون اور دفعہ 144 کا اعلان کیا جاچکا ہے لیکن نئی دہلی کے آنند وہار بس اسٹیشن پر ان تمام احکامات کا کوئی خاص اثر نہیں دکھائی دے رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کا کوئی اثر نہیں

دہلی میں جہاں چار لوگوں کے جمع ہونے کی ممانعت ہے وہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور جہاں گاڑیاں نہ چلنے کی بات کی جارہی ہے وہاں پر بسوں میں لوگ بھرے ہوئے ہیں۔

آنند وہار بس اسٹیشن کی ایسی صورت حال سے حکومت اور پولیس کی کاہلی اور غیر ذمہ داری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

عوام سے اس طرح کی حرکات و سکنات کی امید کی جاسکتی ہے لیکن ان کو روکنے اور انکو حکومت کے احکامات پر عمل کرانے اور ان میں ڈر پیدا کرنے کے لیے پولیس اور سرکاری عملہ کا حرکت میں آنا لازمی ہوتا ہے لیکن یہاں ایسا کچھ بھی نہیں دکھا۔

ایسے غیر ذمہ دار لوگ اس وبائی بیماری میں جہاں اپنی زندگی سےکھیل رہے ہیں وہیں دوسروں کی زندگیوں کو بھی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ لوگوں کا یہ رویہ کتنا غیر ذمہ دارانہ ہے اس کا اندازہ اس بھیڑ سے لگایا جاسکتا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلتی جارہی ہے ۔عام لوگوں کو تشویش لاحق ہے لیکن یہ دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.