ETV Bharat / state

الکا لانبا نے کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بنایا

چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی الکا لانبا نے پارٹی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر سخت نکتہ چینی کی۔

الکا لانبا نے کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بنایا
author img

By

Published : May 26, 2019, 12:21 PM IST

سوشل میڈیا پر الکا لانبا نے اعلان کیا کہ پارٹی کے ساتھ ان کا سفر 2020 میں ختم ہوجائے گا۔ الکا لانبا کافی عرصہ سے پارٹی کے اعلی قیادت سے ناراض ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2013 میں آپ کے ساتھ شروع ہوا میرا یہ سفر 2020 میں ختم ہوجائے گا، میری نیک خواہشات پارٹی اور کارکنان کے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ گذشتہ چھ سال یادگار رہں گے،آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔شکریہ۔

ایک ٹوئٹ میں الکا نے کہا کہ آزادانہ طور سے وہ پارٹی کو لگاتار مشورہ دیتی رہی ہیں انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ' میں پارٹی میں نہیں ہوں اس لیے باہر سے ہی ایک خیر خواہ کی طرح سے مشورہ دیتی رہوں گی۔ مانو یا مانو آپ کی مرضی۔ اگر دہلی جیتنی ہے تو اروند کیجریوال کو دہلی پر دھیان دینا چاہیے اور قانون کے مطابق پارٹی کنوینر کا عہدہ سنجے سنگھ کو دے دینا چاہیے۔ تنظیم کا تجربہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارٹی کارکنان اسمبلی کے واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر تنقید کی۔

لانبا نے دعویٰ کیاکہ اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائیک کو پانچویں جیت پر انہیں مبارکباد دینے کی وجہ سے انہیں واٹس ایپ گروپ سے نکالا گیا ہےانہوں نے کہا کہ اس طرح کا قدم پارٹی قیادت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.