ETV Bharat / state

Mufti of Egypt is Welcome in Jamia مصر کے مفتی کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں استقبال - دہلی خبر

مصر میں واقع معروف تعلیمی ادارہ جامعہ ازہر کے مفتی شوقی ابراہیم عبدالکریم علام کا جامعہ ملیہ اسلامیہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔جامعہ کی وائس چانلسر نے مصر کے مفتی کا خیر مقدم کیا۔

مصری مفتی
مصری مفتی
author img

By

Published : May 4, 2023, 12:17 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مصر کے مفتی کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے مصر کے معزز مفتی شوقی ابراہیم عبدالکریم علام کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پہنچنے پر ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔ آپ کو بتادیں کہ مصری مفتی کا بھارت دورہ وزارت خارجہ ہند کے انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشن (آئی سی سی آر) ممتاز ویزیٹر پروگرام کے تحت ہے۔ مصری مفتی کا جامعہ ملیہ اسلامیہ پہنچنے پر شیخ الجامعہ نے مصر کے اعلیٰ اداروں اور خاص طور سے جامعہ ازہر کے ساتھ فیکلٹی ایکسینچ پروگرام، اسٹوڈنٹ ایکسینچ، مشترکہ تحقیق اور مشترکہ کانفرنسوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیخ الجامعہ نے عرب دنیا میں اور ان کے دفتر سے متعلق مذہبی اتھارٹی میں ان کی جو اہمیت ہے اس سلسلے میں بات کی۔ اس موقع پر مصری مفتی شوقی ابراہیم عبدالکریم نے استقبال کے لیے شیخ الجامعہ کا شکریہ ادا کیا اور مذہبی و تہذیبی تکثیریت اور بین الاقوامی تفہیم کے فروغ کے لیے جامعہ اور مصر کے اداروں میں اشتراکات کو سہل تر بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

مزید پڑھیں:Grand Mufti of Egypt in AMU مصر کے مفتی اعظم کی اے ایم یو میں تقریر

مصر کے مفتی کے استقبالیہ کی تقریب کے موقع پر فیکلٹی آف لنگویجیز کے ڈین، پروفیسر محمد اسحاق اور شعبۂ اسلامیات اور شعبۂ عربی کے فیکلٹی اراکین نے شعبہ میں جاری تدریس و تحقیق سے متعلق علمی خدمات کے متعلق جانکاری دی۔ واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسلامک اسٹڈیز میں کافی تعداد میں طلبا ہیں جن میں زیادہ تر کی خواہش ہے کہ وہ مصر کی معروف یونیورسٹی جامعہ ازہر میں داخلہ لے کر اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.