ETV Bharat / state

دہلی کے قبرستانوں میں تدفین کے لیے رقم مقرر کرنا اچھا فیصلہ - دہلی وقف بورڈ

جدید قبرستان کمیٹی کے رکن مسرور صدیقی نے کہا کہ جدید قبرستان میں آج بھی 2 ہزار روپے بطور فیس وصول کی جاتی ہے اور ہمارا فیس میں اضافہ کرنے کا کوئی فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

money fixed for burial in delhi graveyard by delhi waqf board
دہلی کے قبرستانوں میں تدفین کے لیے رقم مقرر کرنا اچھا فیصلہ
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 10:50 PM IST

دہلی وقف بورڈ نے گزشتہ روز اہم فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اب دہلی کے قبرستانوں میں میت کے اہل خانہ سے زیادہ پیسے وصول نہیں کر پائیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ تدفین میں جتنا خرچہ ہوتا ہے، اتنا ہی وصول کیا جائے گا۔ بورڈ نے اس کے لیے فی الحال تین ہزار روپے مقرر کیے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

بورڈ کے چیئرمین کا صاف کہنا تھا کہ تین ہزار روپے میں تدفین بہت آسانی سے کی جا سکتی ہے، مگر قبرستان کے ذمہ داران موٹی رقم وصول کر رہے ہیں جو اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر کسی کی اس تعلق سے کوئی شکایت ملی تو اس کے خلاف لیگل ایکشن لیا جائے گا، نیز کمیٹی کو بھی تحلیل کر دیا جائے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جدید قبرستان کمیٹی کے رکن مسرور صدیقی سے بات کی، جس میں انہوں نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اکثر قبرستانوں میں تدفین کی قیمت 10 ہزار سے شروع ہو کر ایک لاکھ روپے تک وصول کی جا رہی تھی، جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا تھا۔

jadid qabristan
جدید قبرستان کمیٹی

حالانکہ جدید قبرستان میں آج بھی 2 ہزار روپے بطور فیس وصول کی جاتی ہے اور ہمارا فیس میں اضافہ کرنے کا کوئی فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

جشن جمہوریہ کے مشاعرے پر منسوخی کے بادل

دراصل دہلی میں وقف بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق تقریباً 500 قبرستان ہیں مگر یہ صرف کاغذوں تک ہی محدود ہیں حقیقت میں محض دو درجن قبرستان ہی استعمال میں آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.