ETV Bharat / state

مودی حکومت مہنگائی کم کرے یا کرسی خالی کرے: کانگریس - inflation

کانگریس پارٹی نے پٹرول، ڈیزل اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر زبردست اشتعال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں،لہذا مودی حکومت کو قیمتوں میں کمی کرنا چاہئے یا کرسی چھوڑ دینا چاہئے

رندیپ سنگھ سرجے والا
رندیپ سنگھ سرجے والا
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 9:54 PM IST

کانگریس کے میڈیا کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، خوردنی تیل اور کھانا پکانے کے گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کیا ہے کہ لوگوں کو اپنا گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام لوگوں کے لیے دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صورتحال کچھ یوں ہے کہ آج ڈیزل 90 روپے، پٹرول 100روپے ، خوردنی تیل 200 روپے اور ایل پی جی سلنڈر 800 روپے کو عبور کرچکا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے 200 کے قریب شہروں میں پٹرول کی قیمتیں پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر کو عبور کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ترجمان نے بتایا کہ جب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مرکز میں برسر اقتدار آئی ہے، اس وقت سے وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے رقم کما رہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ مودی حکومت کے قیام کے سات برسوں تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 69 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.