ETV Bharat / state

'میونسپل کے لیے خصوصی معاشی تعاون کا اہتمام کیا جائے' - دہلی نیوز

انہوں نے کہا کہ دہلی کو پہلے ہی قومی دار الحکومت کے علاقے کو خصوصی درجہ حاصل ہے۔ ایسے میں اگر قانون میں بھی کوئی ترمیم کرنا پڑے تو مرکزی حکومت کو فوراً اس طرح کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے۔

MODI GOVT SHOULD MAKE A SPECIAL ECONOMIC PACKAGE FOR MUNICIPALITIES: MUKESH GOYAL
مودی حکومت میونسپل کے لیے خصوصی معاشی تعاون کا اہتمام کرے: گویل
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 8:18 PM IST

شمالی دہلی میونسپل میں کانگریس پارٹی کے رہنما اور سینیئر وارڈ ممبر مکیش گویل نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے مرکزی حکومت میونسپل کو براہ راست پیسہ کیوں نہیں دیتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ اگر میونسپل کو مرکزی حکومت سے براہ راست پیسہ مل جاتا ہے تو نہ صرف اہلکاروں کو تنخواہ وقت پر دی جا سکتی ہے بلکہ ترقیاتی کام میں تیزی کے ساتھ سروسز میں بہتری بھی لائی جا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کو پہلے ہی قومی دار الحکومت کے علاقے کو خصوصی درجہ حاصل ہے۔ ایسے میں اگر قانون میں بھی کوئی ترمیم کرنا پڑے تو مرکزی حکومت کو فوراً اس طرح کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے۔ ابھی میونسپل کے معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہیں جس کی وجہ سے میونسپل اہلکار روزانہ 2 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر رہے ہیں۔
گویل نے کہا کہ دہلی کی کیجریوال حکومت میونسپل کے ساتھ دوہرا معیار اختیار کر رہی ہے۔ میونسپل کے اقتدار میں بیٹھی بی جے پی اور دہلی کے اقتدار پر قابض عام آدمی پارٹی (اے اے پی) ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں لیکن معاشی بحران کو دور کرنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔ ایسے میں مرکز کی بی جے پی حکومت کو آگے آکر دہلی کے میونسپل کی مدد کرنی چاہیے۔
سینیئر وارڈ ممبر نے آگے کہا کہ ویسے بھی بی جے پی کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ میونسپل کو مرکزی حکومت سے براہ راست پیسے دلوائے کیونکہ گذشتہ میونسپل کے الیکشن کے وقت بی جے پی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ میونسپل کو مرکز سے براہ راست پیسہ دلوائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.