لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک کی نصف آبادی کو برابری کا حق دلانے کی خاطر وزیر اعظم نریندر مودی خواتین کو مناسب نمائندگی دے کر ریاست کے ایجنڈے کے محور کو تبدیل کرنے کا کام کیا ہے۔
یوگی نے پیر کو اندرا گاندھی پرتشٹھان میں بی جے پی خاتون مورچہ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے تین طلاق کا خاتمہ کر کے صدیوں سے ہراسانی کا شکار مسلم خواتین کا انصاف دلانے کا کام کیا ہے جبکہ ان کی حکومت مشن شکتی مہم کے ذریعہ خواتین سیکورٹی، خواتین احترام اور خاتون بااختیاری کو ترجیح دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
وزیر اعظم 'وے وندن' منصوبہ کی مدت بڑھانے کی منظوری
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی خواتین کو کسی پر منحصر ہونے کے بجائے قیادت کرنے والی بنایا ہے۔ پہلی بار سپریم کورٹ میں تین خواتین ججوں کی تقرری ہوئی ہے۔ پی ایم مودی کے میعاد کار میں ہی سب سے زیادہ خواتین کو ملک کی ریاستوں کا گورنر بنایا گیا۔ نصف آبادی کی نمائندگی کیسے کی جائے۔ بی جے پی خاتون مورچہ کو اس کا نمونہ بننا چاہئے یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔