ETV Bharat / state

ڈرون کے ذریعہ شرپسندوں کی نگرانی جاری - پولیس کمشنر آلوک سنگھ کا بیان

آنے والے دنوں میں تہواروں کے پیش نظر نوئیڈا میں قانون اور نظم ونسق کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس پرعزم ہے۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے اپنے ماتحت افسران کے ہمراہ حساس علاقوں کا دورہ کیا

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:50 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے اپنے ماتحت افسران کے ہمراہ حساس علاقوں کا دورہ کیا، اور محکمہ جاتی افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

شرپسندوں کی نگرانی ڈرون سے

اس سلسلے میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ اپنے معاونین افسران ڈی سی پی زون راجیش ایس، اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ اور پولیس ٹیم کے ساتھ گراؤنڈ زیرو پر واقع نوئیڈا سیکٹر آٹھ کی مسجد، نیٹھاری اور دیگر گنجان علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

آئندہ تہواروں کے پیش نظر پولیس پرعزم
آئندہ تہواروں کے پیش نظر پولیس پرعزم

پولیس کمشنر نے اپنے معائنہ کے دوران کہا کہ آئندہ تہواروں پر ضلع بھر میں لا اینڈ آرڈر کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے حساس اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں شرپسندوں اور ان ایکٹیویٹی پر ڈرون کیمرے سے نظر رکھی جائے گی۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے اپنے ماتحت افسران کے ہمراہ حساس علاقوں کا دورہ کیا
پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے اپنے ماتحت افسران کے ہمراہ حساس علاقوں کا دورہ کیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں چیکنگ کی مہم شروع کریں، تاکہ کوئی انہونی کی گنجائش باقی نہ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.