نئی دہلی: ہندوستانی قوم بھارت کی آزادی کے 75ویں سال میں ہندوستان کی ترقی اور کامیابیوں کو منانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کے تحت ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘منا رہی ہیں۔ سائبر تحفظ اور قومی سلامتی (سائبر افراد سے آزادی- آزادی کا امرت مہوتسو) Azadi Ka Amrit Mahotsav سے متعلق ایک قومی کانفرنس کل نئی دلّی کے وگیان بھون میں منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس کا انعقاد امور داخلہ کی وزارت کر رہی ہے۔ امور داخلہ اور کوآپریشن کے مرکزی وزیر امت شاہ اس کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ Ministry of Home Affairs Conducts Cyber Conference
خبر کے مطابق یہ کانفرنس، ملک میں سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے عوامی پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ امور داخلہ کی وزارت نے ہندوستانی سائبر جرائم کوآرڈینیشن مرکز (14سی) نے حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت کے ساتھ تعاون میں، کل کی کانفرنس کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 مقامات پر تقریبات کا بھی انعقاد کیا ہے جو 8 سے 17 جون تک ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے عنوان کے تحت سائبر ہائیجین، سائبر جرائم کی روک تھام، سائبر تحفظ اور قومی سلامتی سے متعلق منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
- Azadi Ka Amrit Mahotsav: گاندھی جی کا پوربندر سے افریقہ تک کا سفر
- سائبر کرائم معاملات میں تعاون پر جی 7 متفق: ای یو
اس کانفرنس میں ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، امور داخلہ کے وزیر مملکت اجے کمار مشرا اور امور داخلہ داخلہ کی وزارت، ثقافت کی وزارت اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سیئنر عہدیداران شرکت کریں گے۔ علاوہ ا زیں دیگر عہدیداران کے علاوہ مختلف تنظیموں کے نمائندگان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یو این آئی