قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی سے ایم سی ڈی کے سینٹر زون کے چیئرمین محمد صادق نے کہا کہ 13 برس سے بی جے پی ایم سی ڈی پر قابض ہے۔ ان کی حکومت میں صفائی ملازمین، نرسنگ ٹیچر، انجینئر محکمہ تعلیم کے افسران، حتیٰ کہ ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن نہیں دی جا رہی ہیں۔ یہ ایم سی ڈی کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔
انہون نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایم سی ڈی ملازمین کی تنخواہیں جاری کرے، نہیں تو 'عام آدمی پارٹی' یہ تحریک جاری رکھے گی۔
سٹی ایس پی زون کے چیئرمین محمد صادق نے مزید کہا کہ ایم سی ڈی پر قابض بی جے پی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ جلد از جلد ملازمین کو تنخواہیں جاری کرے یا پھر کرسی سے سبکدوش ہو جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی ڈی کی مختلف محکموں کے ملازمین کو پچھلے چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے اور جنہیں پنشن ملتی ہے ان لوگوں کے لیے گزر بسر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
'عام آدمی پارٹی' کے سینئر رہنما اور ایم سی ڈی کے پارٹی انچارج کی قیادت میں تینوں ایم سی ڈی کے اپوزیشن رہنما اور میونسپل کونسلر نے احتجاج کیا جس کے سبب دہلی پولیس نے مظاہرین کو ڈیٹین کر دیا۔