ETV Bharat / state

بھارت ریزین نے سلیبرٹی کرکٹ لیگ میں بھوجپوری دبنگ فرنچائزی کا مالکانہ حقوق حاصل کیا

Manoj Tiwari On Bhojpuri Dabang In CCL بھارت ریزین نے آج سلیبرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) میں بھوجپوری دبنگ فرنچائزی کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے ساتھ تیزی سے بڑھتے ہوئے ہندوستانی کھیلوں کی تفریحی مارکیٹ میں اپنی انٹری کا اعلان کیا۔

بھارت ریزین نے سلیبرٹی کرکٹ لیگ میں بھوجپوری دبنگ فرنچائزی کے مالکانہ حقوق حاصل کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 3:56 PM IST

بھارت ریزین نے سلیبرٹی کرکٹ لیگ میں بھوجپوری دبنگ فرنچائزی کے مالکانہ حقوق حاصل کیا

نئی دہلی: بھوجپوری دبنگ کے کپتان اور رکن پارلیمان منوج تیواری،روی کشن رکن پارلیمنٹ گورکھ پور، وشنو وردھن اندوری، بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر، سی سی ایل اور مسٹر مانویندر بسلا، سابق کرکٹر اور بھوجپوری دبنگس ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں ٹیم ممبر کھیساری لال یادو (اداکار، گلوکار) کے ساتھ ساتھ اداکارہ اکشرا سنگھ، شوبھی شرما، اداکارہ سپنا چوہان، جنہیں بھوجپوری دبنگس کی برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا ہے، نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

ہندوستانی سنیما کی سلیبرٹی پر مشتمل سلیبریٹی کرکٹ لیگ 2024 میں بھوجپوری دبنگ کے کپتان منوج تیواری دبنگئ دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ سی سی ایل کا پہلی بار ملک سے باہر شارجہ میں 23 جنوری سے آغاز ہو گا ۔قومی راجدھانی دہلی میں بھوجپوری دبنگ کی فرنچائزی کو باضابطہ خریدنے کی تقریب کے دوران منوج تیواری نے کہا کہ CCL ہم 10 ویں سیزن کے ساتھ شروع ہونے والے بھوجپوری دبنگ کے لیے ایک نئے مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم پچھلی بار بدقسمتی سے فائنل میں ہار گئے تھے لیکن اس سال نئے مالکان اور نئے آئیڈیاز اور توانائی کے ساتھ سابقہ خامیوں پر قابو پاتے ہوئے خطاب جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہمارے نئے پروموٹرز جمے ہوئے اور کامیاب کاروباری رہنما ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے بھوجپوری دبنگس برانڈ کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لائیں گے جو ٹیم کے لئے مثبت اور بہتری کاضامن ہو گا۔ بحیثیت کپتان، میں پوری ٹیم اور بھوجپوری فلم برادری اور مداحوں کی جانب سے ان کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلم اداکار اور گورکھپور سے رکن پارلیمنٹ روی کشن نے کہا کہ میں بھوجپوری دبنگ کے ساتھ اس نئی شراکت داری کے لیے بھارت رزین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہماری بھوجپوری انڈسٹری کے تمام اداکار ایک خاص بندھن میں شریک ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ آنے والے سیزن میں ہماری بہترین پرفارمنس ہوگی۔

وشنو وردھن اندوری نے کہا کہ سی سی ایل کا 10 واں سیزن اب تک کا سب سے بڑا ہونے والا ہے۔ ہم 23 فروری 2024 سے شارجہ میں شروع کرنے اور پھر فروری اور مارچ کے دوران 4 ویک اینڈز پر چھ مختلف ہندوستانی شہروں کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم مسٹر شیل، مسٹر شرما، مسٹر ملک اور مسٹر مشرا جیسے کامیاب کارپوریٹ لیڈروں کو سی سی ایل فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

بھوجپوری دبنگ ٹیم:
منوج تیواری (اداکار اور ایم پی)، دنیش لال یادو (نائب کپتان اور ایم پی)، روی کشن (اداکار، سرپرست اور ایم پی)، کھیساری لال یادو (مینٹر) پون سنگھ (مینٹر) اور وکاس سنگھ بیراپن (ٹیم منیجر) جیسے کھلاڑی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.