ETV Bharat / state

Mann Ki Baat سب کی کوششوں سے چندریان 3 کو کامیابی ملی: مودی - من کی بات میں چیدریان 3 کا ذکر

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں چندریان 3 کے کامیاب مشن پر کہا کہ اس کامیابی سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اور اس کامیابی میں خواتین بھی اپنے ناری شکتی کا مظاہرہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 12:42 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چندریان -3 کی کامیابی ملک کی اجتماعی کامیابی ہے اور ملک کو یہ کامیابی سب کی کوششوں سے حاصل ہوئی ہے۔ وزیراعظم مودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 104ویں ایپی سوڈ میں کہا کہ چندریان -3 کی کامیابی نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اس کامیابی نے تہوار میں کئی گنا اضافہ کیا ہے، اس لیے مہم کی کامیابی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ''مشن چندریان-3 نئے ہندوستان کی شناخت بنا ہے۔ ہم چاند تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے کیونکہ آج ہمارے خواب بڑے ہیں اور ہماری کوششیں بھی بڑی ہیں۔ چندریان 3 کی کامیابی میں ہمارے سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ ’’23 اگست کو ہندوستان نے اور ہندوستان کے چندریان مشن نے ثابت کر دیا ہے کہ عزم کے کچھ سورج جانچ پر بھی طلوع ہوتے ہیں۔ مشن چندریان نئے ہندوستان کے اس جذبے کی علامت بن گیا ہے، جو ہر قیمت پر جیتنا چاہتا ہے اور یرقیمت پر جیتنا جانتا بھی ہے۔

مزید پڑھیں: من کی بات نہیں ہم منی پور کی بات سننا چاہتے ہیں: گیارہ سالہ ماحولیاتی کارکن کا پی ایم مودی کو ٹویٹ

مزید پڑھیں: بھارت نے تاریخ رقم کردی، چندریان تھری کی چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا مشن چندریان، ناری شکتی کی بھی زندہ مثال ہے۔ اس پورے مشن میں بہت سی خواتین سائنسدان اور انجینئرز براہ راست شامل رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف سسٹمز کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، پروجیکٹر مینیجر جیسی کئی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ ہندوستان کی بیٹیاں اب لامحدود خلا کو بھی چیلنج کر رہی ہیں۔ اس دوران وزیراعظم نے اپنی ایک نظم بھی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ آج جب آپ سے بات کر رہا ہوں تو مجھے اپنی ایک پرانی نظم کی چند سطریں یاد آرہی ہیں۔

آسمان میں سر اٹھاکر

گھنے بادلوں کو چیر کر

روشنی کا سنکلپ لے

ابھی تو سورج اُگا ہے

درڑھ نشچئے کے ساتھ چل کر

ہر مشکل کو پار کر

گھور اندھیرے کومٹانے

ابھی تو سورج اگا ہے

آسمان میں سر اٹھاکر

گھنے بادلوں کو چیر کر

ابھی تو سورج اگا ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.