نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری نے پارٹی کے صدر عہدے کے لیے ہورہے انتخابات پر تنقید کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا ہے کہ عوامی طور پر دستیاب ووٹر لسٹوں کے بغیر شفاف اور آزادانہ انتخابات کیسے ہو سکتا ہے۔ Election of Congress President on October 17
کانگریس پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب 17 اکتوبر کو ہوگا اور توقع ہے کہ پارٹی کو 19 اکتوبر کو نیا صدر مل جائے گا۔ انتخاب سے قبل ہی کانگریس میں مخالفت کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ تو سینئر لیڈر منیش تیواری نے ووٹروں کی فہرست کو عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے آنند شرما نے بھی CWC کی میٹنگ میں ووٹر لسٹ پر سوال اٹھایا تھا۔ Manish Tiwari criticizes election of Congress president
مزید پڑھیں:
ووٹر لسٹ کے حوالے سے الیکشن انچارج مدھوسودن مستری نے کہا کہ رائے دہندگان کی فہرست ریاستی کانگریس کے دفاتر میں ہے اور یہ فہرست انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو سونپی جائے گی۔ وہیں تیواری نے پوچھا ہے کہ کیا پارٹی صدر کا انتخاب لڑنے کے لیے امیدواروں کو ریاستوں میں گھومنا پڑے گا؟ تیواری نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ صدر کے انتخاب میں کسی امیدوار کی نامزدگی کو یہ بہانہ بناکر منسوخ کیا جاسکتا ہے کہ انتخاب لڑنے والا پارٹی کا ووٹر ہی نہیں ہے۔ صدر کا انتخاب لڑنے کے لیے دس تجویز کنندگان کی ضرورت ہے۔
واضح رہے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔