ETV Bharat / state

خوبصورت سڑکیں عالمی معیار کے شہروں کی پہچان: سیسودیا

منیش سیسودیا اور وزیر تعمیرات عامہ ستیندر جین نے منگل کو سینیئر عہدیداروں کے ہمراہ چراغ دہلی میں یوروپی خطوط پر تعمیر شدہ سڑک کا معائنہ کیا۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 7:40 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ عالمی معیار کے شہروں کی پہچان اعلیٰ معیار کی خوبصورت سڑکیں ہوتی ہیں۔ منیش سیسودیا اور وزیر تعمیرات عامہ ستیندر جین نے منگل کو سینیئر عہدیداروں کے ہمراہ چراغ دہلی میں یوروپی خطوط پر تعمیر شدہ سڑک کا معائنہ کیا۔

اس دوران ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ یہ خوبصورت سڑک دہلی میں ایک مثال بن جائے گی اور اسے پوری دہلی میں نقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی معیار کے شہروں کی پہچان اعلیٰ معیار کی خوبصورت سڑکیں ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:دہلی: کیجریوال کی سالگرہ پر شجرکاری

محکمۂ تعمیرات عامہ نے سڑک کے اس حصے پر قابل تحسین کام کیا ہے۔ اب پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو پورے شہر میں اسے نافذ کرنے پر کام کرنا چاہیے۔ کیجریوال حکومت پہلے مرحلے میں دہلی میں 540 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر نو، تعمیر اور خوبصورتی کے منصوبے شروع کررہی ہے تاکہ انہیں یوروپی ماڈل کے برابر لایا جاسکے۔

منیش سیسودیا نے کہا کہ چراغ دہلی جانے والی سڑک کا ایک حصہ محکمۂ تعمیرات عامہ نے دوبارہ تیار کیا ہے اور ایک سائیکل ٹریک بھی بنایا گیا ہے۔ یہ کام ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کیا گیا تاکہ اس ماڈل کو پوری دہلی میں نافذ کیا جاسکے۔ کیجریوال حکومت قومی دارالحکومت کو بہتر بنانے کے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

ستیندر جین نے بتایا کہ دہلی میں جلد ہی یوروپی معیار جیسی خوبصورت سڑکیں ہوں گی۔ ہم اپنے عزم اور لگن سے قومی دارالحکومت کا چہرہ بدل دیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.