ETV Bharat / state

Sisodia On Covid Warrior سسودیا نے کورونا واریر ارون کمار رکشیت کے خاندان کو ایک کروڑ کا اعزازیہ دیا - اروند کیجریوال کی حکومت

منیش سسودیا نے کہا کہ اروند کیجریوال کی حکومت ہمیشہ کورونا واریرکے خاندانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی ہے۔ دہلی حکومت کی یہ اسکیم کورونا واریر کے خاندانوں کو یہ اعتماد دیتی ہے کہ حکومت اور سماج ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔ kin of Covid warrior get rs 1 crore

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 7:37 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ کو کورونا واریر ارون کمار رکشیت کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے دیئے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ وبا کے دوران، کورونا واریر نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈیوٹی پر مستعدی سے کام کیا اور شہریوں کو اس وبائی مرض سے بچایا۔ قوم ان بہادر کورونا واریر کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، 'ہم کورونا واریرکی بہادری اور قربانی کی مثال کو کبھی نہیں بھولیں گے، یہ ہمارا وعدہ ہے کہ دہلی حکومت ہر دکھ اور ہر بحران میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔'

انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کی حکومت ہمیشہ کورونا واریرکے خاندانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی ہے۔ دہلی حکومت کی یہ اسکیم کورونا واریر کے خاندانوں کو یہ اعتماد دیتی ہے کہ حکومت اور سماج ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کورونا واریرکے جذبے کو سلام کرتی ہے۔ یقیناً اس رقم سے مرنے والے کورونا واریر کے اہل خانہ کا نقصان تو پورا نہیں ہو سکتا لیکن ان کے اہل خانہ کو باعزت زندگی گزارنے کے ذرائع ضرور ملیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیجریوال حکومت نے کورونا کے دوران لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان گنوانے والے 73 کورونا واریرکے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کے اعزازیہ کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی حکومت 14 کورونا واریئر کے خاندانوں کو 1-1 کروڑ اعزازیہ دے گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.