راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اپنی رہائش گاہ پر ایک جائزہ میٹنگ کی اور سیشن کے آپریٹنگ سے جڑے افسران اور اہلکاروں کی تعریف کی۔
انہوں نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو سیشن کے دوران کووڈ انفیکشن پائے گئے 83 افسران کو طبی سہولیات مہیا کرانے اور دیگر امداد مہیا کرانے کے احکامات دیئے۔
میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، وزارت میں وزیر مملکت وی مرلی دھرن اور ارجن رام میگھوال، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل دیپک ورما، نائب صدر کے سکریٹری آئی وی سبا راؤ، پارلیمانی امور کے سکریٹری آر ایس شکلا اور راجیہ سبھا سکریٹری پی پی کے راما چریولو اور سینئر افسران موجود تھے۔