ETV Bharat / state

دہلی میں پانی کے لیے لمبی قطاریں - mustabad water crisis

قومی دارالحکومت دہلی میں تیز گرمی کی وجہ سے لوگ پانی کی قلت کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کیجریوال حکومت دہلی کے عوام کو پانی فراہم کرنے کی بات کر رہی ہے۔

دہلی میں پانی کے لیے لمبی قطاریں
دہلی میں پانی کے لیے لمبی قطاریں
author img

By

Published : May 30, 2020, 12:57 PM IST

دارالحکومت دہلی میں تیز گرمی کی وجہ سے لوگ پانی کے لئے تڑپ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کیجریوال حکومت دہلی کے عوام سے پانی فراہم کرنے کی بات کر رہی ہے۔

وہیں دہلی میں کچھ ایسے اسمبلی حلقے ہیں جہاں لوگ رات کے 2 بجے سے چلچلاتی گرمی میں پینے کے پانی کے لئے قطار لگاتے ہیں، اس کے بعد بھی لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ملتا ہے۔

اس سلسلے میں مشرقی دہلی کے مصطفیٰ آباد اور کراول نگر اسمبلی کے لوگ پینے کے پانی کے لئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ مقامی رہائشی رات 2 بجے سے پینے کے پانی کے ٹینکر سے پانی حاصل کرنے کے لیے بیٹھے رہتے ہیں۔

اس کے بعد بھی صرف 25 فیصد ہی لوگوں کو پانی ملتا ہے۔ اسی دوران مصطفیٰ آباد اسمبلی اور کراول نگر کے آر ڈبلیو اے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں اسمبلی حلقوں میں پینے کے پانی کی لائنیں بچھائی گئی ہیں۔

وہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت نے ابھی تک واٹر لائن شروع نہیں کی ہے۔ جس کی وجہ سے ہم رات کے 2 بجے سے قطار میں لگ کر پانی لینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کیجریوال حکومت روزانہ پانی کے ٹینکر بھیجتی رہی تو لوگ رات کے 2 بجے سے اس طرح کی قطاروں میں نہیں لگے ہوں گے۔

واضح رہے کہ علاقے میں روزانہ پینے کے پانی کے ٹینکر کی کمی کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں اور اسی وجہ سے لوگوں کو پانی کے لیے لمبی قطار لگانی پڑتی ہیں۔ یہ لائیں تقریباً ایک کلومیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.