لوک سیوا دل کے صدر شنکر لال چوکھانی اور جنرل سکریٹری سریش کمار نے بتایاکہ انکی پارٹی وزیراعلی اروند کیجری وال کی پالیسیوں میں یقین رکھتی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پچھلے پانچ سال کے دوران دہلی کی ترقی کےلیے کئی کام کیے ہیں۔
دونوں نے کہاکہ انکی پارٹی دہلی کی سبھی 70 اسمبلی سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریگی۔
رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے لوک سیوا دل کے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وں کوحمایت دینے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔