ایسے میں عام آدمی پارٹی کن وعدوں کے ساتھ عوام کے درمیان جائے گی اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شمال مشرق سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار دلیپ پانڈے سے خصوصی بات چیت کی۔
دلیپ پانڈے نے بڑی بے باکی سے تمام سوالات کے جواب دیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وقت ہے جب ہمیں متحد ہوکر کسی ایک پارٹی کو کامیاب کرنا ہے عام آدمی پارٹی 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں دہلی کو مکمل ریاست بنوانے کے لیے میدان میں اترے گی۔
انہوں نے مستقبل میں کیے جانے والے دیگر کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت خصوصی طور پر عام آدمی کے لیے کام کرے گی ان کا مقصد دہلی کے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا، مسلم اکثریتی علاقوں میں بہتر نظام تعلیم اور اسپتال جیسی دیگر ضروریات سے انہیں آراستہ کرنا ہے.
قابل ذکر ہے کہ سنہ 2005 میں بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی قیادت میں سچر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 70 ایسے علاقوں کی نشان دہی کی تھی جہاں مسلمانوں کی حالت بہت زیادہ خستہ ہے، ان میں مصطفی آباد کا نام بھی شامل ہے .
عام آدمی پارٹی کے امیدوار دلیپ پانڈے نے آئی ٹی وی بھارت کو کہا کہ انہوں نے قسم کھائی ہے کہ اس جمنا پار علاقے کو دہلی کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے.