قومی دارالحکومت دہلی میں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان منڈیوں کو انعام سکیم سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی مارکیٹ کا نظام مضبوط ہوگا اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت مل سکے گی۔
گجرات کے 17، ہریانہ کے 26، جموں و کشمیر کا ایک، کیرل کے پانچ، مہاراشٹر کے 54، اڑیسہ کے 15، پنجاب کے 17، راجستھان کے 25، تمل ناڈو کے 13 اور مغربی بنگال کے ایک منڈی آج انعام سکیم سے منسلک ہوئی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیکنالوجی کا فائدہ کسانوں کو دلانے کے مقصد سے اس منصوبہ کی شروعات کی تھی۔ اس سکیم سے 785 منڈی پہلے سے منسلک تھی۔
اس سکیم سے 1.66 کروڑ کسان، 1.30 لاکھ کمرشیل اور 72000 کمیشن ایجنٹ جڑے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد کسان پیداواری گروپ بھی اس سے متعلق ہیں، ان منڈیوں میں 150 اشیا کا کاروبار ہوتا ہے۔