ETV Bharat / state

شبنم کیس: وکیل اے پی سنگھ نے سزائے موت کے خاتمے کا مطالبہ کیا

امروہہ کے باون کھیڑی میں اپنے ہی کنبے کے سات افراد کے بہیمانہ قتل کے جرم میں سزا یافتہ شبنم اور اس کے عاشق سلیم کو پھانسی دینے کا عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔ نربھیا کیس کے مجرم کے وکیل اے پی سنگھ نے ملک میں سزائے موت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

lawyer-ap-singh-demands-abolition-of-death-sentence-in-the-country
شبنم کیس: وکیل اے پی سنگھ نے سزائے موت کے خاتمے کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 9:58 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے باون کھیڑی گاؤں میں شبنم نے اپنے عاشق سلیم کے ساتھ مل کر اپنے کنبے کے سات افراد کا قتل کیا تھا۔ اس گھناؤنے جرم کی مرتکب شبنم اور سلیم کی پھانسی موخر کردی گئی ہے، لیکن ساتھ ہی اس پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ پھانسی دی جائے یا نہیں۔

شبنم کیس: وکیل اے پی سنگھ نے سزائے موت کے خاتمے کا مطالبہ کیا

ایڈووکیٹ اے پی سنگھ، جنھوں نے نربھیا کیس کے مجرموں کو آخری وقت تک پھانسی سے روکنے کی کوشش کی تھی، نے ملک میں سزائے موت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ سزائے موت ملک میں صرف غریبوں کو دی جاتی ہے۔ امیروں کو کبھی پھانسی نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ یہ بھی مانتی ہے کہ مقدمے کی سماعت میں ملزموں کو بے ضابطگیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 12 سال پہلے کا ہے، اس وقت تحقیقات میں بہت ساری خامیاں ہوتی تھیں۔

اے پی سنگھ نے وزیر اعظم مودی کے من کی بات سے خطاب کے اس بیان کا حوالہ دیا۔ جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ (واریئر) جنگجو بنیں، (بیریئر) رکاوٹ نہ بنو۔

اے پی سنگھ نے کہا کہ مجرموں کو ان کی غلطی کا احساس دلائیں اور شبنم سلیم اور اس کے بیٹے تاج کو اپنائیں۔ ایسے لوگوں میں بہتری آسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.