ETV Bharat / state

اعلی رہنماؤں کا احمد پٹیل کو خراج عقیدت - sonia expresses grief over demise of ahmed patel

مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'احمد پٹیل جی کے انتقال سے دکھی ہوں۔ انہوں نے عوامی زندگی میں طویل وقت تک سماج کی خدمت کی ہے۔ اپنے تیز دماغ کے لئے مشہور پٹیل کا کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے میں تعاون ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔' انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے فیصل سے بات کر کے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایشور سے دعا ہے کہ احمد بھائی کی روح کو سکون پہنچے۔

کووند، نائیڈو، مودی نے احمد پٹیل کے انتقال پر اظہار رنج وغم کیا

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 2:11 PM IST

صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت مختلف مرکزی وزراء اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے سینئر کانگریس کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل کے انتقال پر اظہار رنج وغم کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں کووند نے کہا کہ 'کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا۔ مسٹر پٹیل نہ صرف اہل رکن پارلیمنٹ تھے، بلکہ ان میں بہترین سیاست داں کی صلاحیت اور عوامی رہنما کا جادو بھی تھا۔'

انہوں نے آگے کہا کہ 'اپنے دوستانہ جذبے کی وجہ سے پارٹی کے باہر بھی انہوں نے دوست بنائے تھے۔ پسماندگان اور دوستوں کو میری تعزیت۔'

نائیڈو، راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل جی کے انتقال کی خبر پا کر صدمے میں ہوں۔ سینئر رکن پارلیمنٹ پٹیل اپنے پارلیمانی تجربے، خوش اخلاقی اور اچھے تعلقات کے لئے جانے جاتے تھے۔ ایشور ان کی روح کو سکون دے اور سوگوار کنبے کو صبرعطا کرے۔'

مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'احمد پٹیل جی کے انتقال سے دکھی ہوں۔ انہوں نے عوامی زندگی میں طویل وقت تک سماج کی خدمت کی ہے۔ اپنے تیز دماغ کے لئے جانے جانے والے پٹیل کا کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے میں تعاون ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔' انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے فیصل سے بات کر کے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایشور سے دعا ہے کہ احمد بھائی کی روح کو سکون پہنچے۔

شاہ نے کہا، 'کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل جی کے انتقال کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ احمد پٹیل کا کانگریس پارٹی اور عوامی زندگی میں بڑا تعاون رہا۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ اور حامیان کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ خدا مرحوم کو سکون عطا کرے۔'

مسٹر برلا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'سینئر سیاست داں اور راجیہ سبھا رکن مسٹر احمد پٹیل کا انتقال تکلیف دہ ہے۔ وہ سبھی سے اچھے تعلقات رکھنے والے شخص تھے اور سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں سے خوش اسلوبی سے ملتے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان کے انتقال سے ہونے والے نقصان کی تلافی ناممکن ہے۔ میری تعزیت سوگوار کنبے کے ساتھ ہیں۔'

محترمہ گاندھی نے یہاں جاری تعزیتی پیغام میں کہا، 'احمد پٹیل کی شکل میں ،میں نے اپنا ایک ایسا ساتھی کھو دیا ہے جس کی زندگی کانگریس کے لیے وقف رہی ہے۔ ان کی ایمانداری ،قربانی اور کام کے تئیں جو عزم رہا ہے وہ انہیں دوسروں سے الگ رہنما کے طورپرپیش کرتا ہے۔'

انہوں نے کہا، 'میں نے ایک ایسا پرعزم ساتھی اور دوست کھو دیا ہے جس کا متبادل ممکن نہیں ہے ۔ میں ان کے انتقال سے صدمے میں ہوں اور سوگوار کنبے کےتئیں تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔'

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹیل کے انتقال پر شدید رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا، 'یہ تکلیف کادن ہے۔ مسٹر احمد پٹیل کانگریس کے ستون تھے۔ انہوں نے کانگریس میں ہی سانس لی، کانگریس کے لیے جیے اور بحرانی دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ پارٹی کے لیے ملکیت تھے۔ ہم ان کو ہمیشہ یاد کریں گے۔ پسماندگان کے لیے میری تعزیت۔'

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، 'احمد جی انتہائی عقل مند اور تجربہ کارلیڈر تھے۔ میں ان سے ہمیشہ تبادلہ خیال کرتی اور ان سے مشورہ لیا کرتی تھی۔ وہ ہمارے سچے دوست تھے۔ ان کے انتقال سے کانگریس کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ خدا ان کی روح کو سکون عطاکرے۔'

کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ 'بلاشبہ… جنہیں ہر چھوٹا بڑا، دوست، ساتھی … یہاں تک کہ مخالف بھی ایک ہی نام سے عزت دیتے- 'احمد بھائی'! جنہوں نے ہمیشہ عزم اور فرض نبھایا، وہ جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کو کنبہ سمجھا، وہ جنہوں نے ہمیشہ سیاسی لکیریں مٹاکر دلوں پر نقش چھوڑا، اب بھی یقین نہیں، الوداع احمد جی۔'

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے مسٹر پٹیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'کانگریس کے سینئر رہنما ، ہنر مند رکن پارلیمنٹ، نرم مزاج اور شاندارشخص احمد بھائی کے انتقال سے صدمے میں ہوں۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔'

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو، پڈوچیری کے وزیراعلیٰ وی نارائن سامی اور دیگر اہم رہنماوں نے مسٹر پٹیل کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پٹیل کا بدھ کے روزعلی الصبح تین بجے انتقال ہوگیا۔ انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔ اس کے بیٹے فیصل نے ٹویٹر پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دی۔ 71 سالہ پٹیل اکتوبر میں کورونا وائرس کی زد میں آئے تھے۔ ان کی طبیعت اچانک بگڑنے سے انہیں 15 نومبر کو میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Ahmed Patel
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.