ملک کے دارالحکومت دہلی میں واقع گاندھی درشن میں گاندھی جی کی پیدائش سے لے کر ان کی موت تک کے سفر کو تصاویر کے ذریعے بتایا گیا ہے۔
یہاں گاندھی جی کی زندگی سے متعلق کافی چیزوں کو بحفاظت رکھا گیا ہے۔
یہاں تاریخی دانڈی یاترا سے منسلک اشیأ بھی موجود ہیں اور ساتھ ہی ان کے آخری وقت کی نشانیاں بھی۔ اس جگہ ڈانڈی یاترا سے جڑا ایک بینچ بھی موجود ہے جس پر بیٹھ کر گاندھی جی نے ایک تاریخی خطاب کیا تھا۔
گاندھی درشن میں وہ تاریخی ناؤ بھی موجود ہے جس میں گاندھی جی سمیت 79 مجاہدین آزادی نے ندی پار کی تھی اور پھر تاریخی دانڈی یاترا کا آغاز کیا تھا۔
واضح رہے کہ 30 جنوری 1948 کو برلا مندر کی سیڑھیاں اترتے وقت مہاتما گاندھی کو ناتھو رام گوڈسے نامی شخص نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
یہاں وہ جیپ بھی موجود ہے جس میں گاندھی جی کے جسد خاکی کو رکھ کر برلا مندر سے راج گھاٹ لایا گیا تھا۔