ETV Bharat / state

Kejriwal Writes to Modi کیجریوال نے سرکاری اسکولوں کو شاندار بنانے کے لیے مودی کو خط لکھا - دہلی کی خبر

کیجریوال نے اگلے پانچ سالوں میں ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کو مل کر شاندار بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھاکہ 'مجھے میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی حکومت نے پورے ملک میں 14,500 اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔'Kejriwal writes to Modi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 3:57 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال Delhi Chief Minister Arvind Kejrival نے وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi کو ایک خط لکھ کر ان سے کہا ہے کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کو شاندار بنانے کے لیے ایک ساتھ منصوبہ بندی کریں اور ان پر کام کریں۔Kejriwal writes to Modi

کیجریوال نے اگلے پانچ سالوں میں ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کو مل کر شاندار بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھاکہ 'مجھے میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی حکومت نے پورے ملک میں 14,500 اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے۔ پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ ان کو اپ گریڈ کرنے اور جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ '

انہوں نے لکھاکہ 'پورے ملک میں روزانہ 27 کروڑ بچے اسکول جاتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 18 کروڑ بچے سرکاری اسکولوں میں جاتے ہیں۔ ملک کے 80 فیصد سے زائد سرکاری اسکولوں کی حالت کسی کباڑ خانے سے بھی بدتر ہے۔ اگر ہم کروڑوں بچوں کو ایسی تعلیم دے رہے ہیں تو سوچیں کہ ہندوستان ترقی یافتہ ملک کیسے بنے گا؟

وزیر اعلیٰ نے خط میں لکھاکہ ’’1947 میں ہم نے بہت بڑی غلطی کی۔ جیسے ہی ملک آزاد ہوا، سب سے پہلے ہمیں ہندوستان کے ہر گاؤں اور ہر علاقے میں بہترین سرکاری اسکول کھولنے چاہیے تھے۔ کوئی بھی ملک اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دئیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ہم نے 1947 میں ایسا نہیں کیا تھا۔ اس سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اگلے 75 سال تک ہم نے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینے پر توجہ نہیں دی۔ کیا ہندوستان مزید وقت ضائع کر سکتا ہے؟

کیجریوال نے کہاکہ 'آپ نے صرف 14,500 سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جب کہ پورے ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ سرکاری اسکول ہیں۔ اس طرح تمام سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کرنے میں 100 سال سے زیادہ کا عرصہ لگ ​​جائے گا تو کیا اگلے 100 سالوں میں ہم دوسرے ممالک سے پیچھے رہ جائیں گے؟ ملک کے ہر سرکاری اسکول میں بہترین تعلیم کی فراہمی کے بغیر ہمارا ملک ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا۔'

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے دہلی میں بہت کم پیسوں میں بہت اچھے سرکاری اسکول بنائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی تعمیر کے اس کام میں ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Arvind Kejriwal on Electricity: اب دہلی میں مفت بجلی اختیاری ہوگی، کیجریوال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.