ETV Bharat / state

کیجریوال حکومت کورونا کے خلاف جنگ میں 1544 کروڑ روپے خرچ کرے گی

دہلی کابینہ نے جمعہ کو کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کے لیے حکومت کی طرف سے جاری مختلف سرگرمیوں پر خرچ کے لیے 1544 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی۔ یہ بجٹ ٹیسٹنگ اور لیب کو مضبوط بنانے، ادویات اور آلات کی خریداری، اضافی انسانی وسائل کو متحرک کرنے، ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو بڑھانے اور کووڈ کیئر سنٹرز کے انتظام پر خرچ کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 10:55 PM IST

وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت نے دارالحکومت میں کورونا انفیکشن پر قابو پانے اور کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کو مضبوطی سے لڑنے کے لیے مالی سال 2021-22 میں تقریباً 1544 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

دہلی کابینہ نے جمعہ کو کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کے لیے حکومت کی طرف سے جاری مختلف سرگرمیوں پر خرچ کے لیے 1544 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی۔ یہ بجٹ ٹیسٹنگ اور لیب کو مضبوط بنانے، ادویات اور آلات کی خریداری، اضافی انسانی وسائل کو متحرک کرنے، ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو بڑھانے اور کووڈ کیئر سنٹرز کے انتظام پر خرچ کیا جائے گا۔

کیجریوال نے کہا کہ ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر ہم تمام اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ کورونا کی ممکنہ اگلی لہر کے پیش نظر حکومت ہر سطح پر اپنی تیاریوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور حساس حکومت کے طور پر کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں کی حفاظت کے لیے کووڈ کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے۔ اب ہم ریاستی ایمرجنسی کووڈرسپانس پیکیج کے ذریعے کورونا کے خلاف جنگ کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ یہ پیکیج دہلی میں وسائل کے انتظام میں مزید اضافہ کرے گا اور مستقبل میں کووڈ کی کسی بھی لہر سے نمٹنے میں اہم ثابت ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.