ETV Bharat / state

مودی حکومت کے سو دن ہونے پر کپل سبل کا رد عمل - مودی حکومت کے سو دن ہونے پر کپل سبل کا رد عمل

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے گذشتہ سو دنوں میں انتقامی جذبے سے کام کیا ہے۔

مودی حکومت کے سو دن ہونے پر کپل سبل کا رد عمل
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 4:47 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:45 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بی جے پی کو حکومت چلانا نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مکمل اکثریت ملنے کے باوجود وہ ملک کے عوام کے مفاد میں کوئی ٹھوس کام نہیں کر پارہی ہے۔صرف انتقامی جذبہ سے کام ہو رہا ہے اور گھمنڈی و امتیازی سلوک کی سیاست کی جا رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'امید یہ تھی کہ مکمل اکثریت والی حکومت 100 دنوں میں ٹھوس اقدامات کرنے کا کام کرے گی جس سے عام آدمی کی زندگی میں اس کوراحت مل سکے لیکن حکومت نے اس کے ٹھیک برعکس کام کیا ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عام آدمی کی مشکلیں مسلسل بڑھ رہی ہیں لیکن’گودی میڈیا‘ گود میں بیٹھ کر حکومت کی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'خواتین پرمظالم بڑھ رہے ہیں اور چھوٹے کاروباری اور تاجر حکومت کی پالیسی سے پریشانی سے دوچار ہیں لیکن ان کوراحت نہیں دی جا رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 17 ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن میں حکومت نے 39 بل منظور کرائے ہیں لیکن کسی بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس نہیں بھیجا گیا۔ اسی طرح سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا بل پارلیمنٹ میں لا کر اس پر بحث شروع کر دی گئی۔ تین طلاق بل بھی سلیکٹ کمیٹی کے پاس نہیں بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جو مسائل ہیں اور جس سے لوگ دوچار ہیں اس حکومت کو کچھ نہیں نظر آتی ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ جموں و کشمیر میں کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے جبکہ وہاں ایک ہزار ہوٹل خالی پڑے ہیں، تعمیراتی کام نہیں ہو رہا ہے، اسپتالوں میں ادویات کی کمی ہے، ریاست میں بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں لیکن حکومت کے سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ وہاں 92 فیصد حالات معمول پر ہیں، اقتصادی بحران ہے لیكن سرکار کہہ رہی ہے کہ کچھ نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کو جواب دینا چاہیے کہ آٹو صنعت میں ساڑھے تین لاکھ لوگوں کی نوکری کس وجہ سے گئی ہے، آٹو ڈیلر کے 300 شو روم بند ہو گئے ہیں۔ آٹو پارٹس کی دکانیں بند ہو رہی ہے۔ ماروتی نے چار پلانٹ بند کر دئیے۔’ نسان‘، ’مہندرا اینڈ مہندرا‘ سمیت کئی کمپنیوں نے اپنے کئی ملازمین ہٹا دیئے ہیں۔ روپیہ سب سے کمزور پوزیشن میں ہے'۔

Intro:Body:

VGF FGHSERGESR

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 9:45 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.