ETV Bharat / state

Marine Pollution: کیرلا کے ساحل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی صفائی مہم - کیرلا کے لائٹ ہاؤس، سمندری صفائی مہم

مہم کا مقصد لوگوں کو کوڑا کرکٹ اورآلودگی پھیلانے والی اشیا کو عوامی جگہوں پر پھینکنے کے مضر اثرات خاص طور پر سمندروں میں پلاسٹک ڈالے جانے سے آبی حیات اور ماحولیات کے لیے انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔ اس مہم کا مقصد آبی حیات اور ماحولیات سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا اور بیداری پیدا کرنا تھا۔ JMI students conduct Cleanliness Drive & Awareness Campaign

کیرلا کے ساحل پرجامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی صفائی مہم

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 11:37 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ آرکیٹیکچر کے تیسرے سال کے طلبا نے کیرلا کے لائٹ ہاؤس،کوالم بیچ پر بحری آلودگی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک صفائی مہم چلائی گئی۔ واضح ہو کہ یہ طلبا ساحلی علاقے کے آرکیٹیکچر کے مطالعے کے لیے ایجوکیشنل ٹرپ پر کیرلا گئے ہوئے ہیں۔ مہم کا مقصد لوگوں کو کوڑا کرکٹ اور آلودگی پھیلانے والی اشیا کو عوامی جگہوں پر پھینکنے کے مضر اثرات خاص طور پر سمندروں میں پلاسٹک ڈالے جانے جس سے بحری ایکو سسٹم کے لیے انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔ ان سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرانا اور بیداری پیدا کرنا تھا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی یہ مہم سمندروں کو آلودگی سے بچانے کے مقصد سے شروع کی گئی،جس میں اساتذہ اور طلبا نے سمندر کے کنارے سے پلاسٹک اور کچرے کو جمع کیے۔
مزید پڑھیں: Jamia Millia Islamia ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چانسلر منتخب
اس موقعے پر لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بحری آلودگی کے انسداد کے لیے اساتذہ اور طلبا نے نعروں سے مزین اشہارات تیارکیے تھے۔ لائٹ ہاؤس بیچ ،کوالم کیرالا کے آس پاس کے ماہی گیروں،دکان داروں اور دیگر سیاحوں کو صفائی ستھرائی اپنانے سے متعلق بیدار کیا۔اس مہم میں ارقم خان،محمد ظہیر عابدی اوراکشتا ناگر وغیرہ شامل تھے۔واضح رہے کہ طلبا ساحلی علاقوں کے آرکیٹیکچر کے مطالعے کے لیے ایجوکیشنل ٹرپ پر گئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر فیکلٹی اراکین اور طلبا نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور اطراف واکناف کے ماحول کو صاف رکھنے کی ترغیب دی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے ذریعہ اس طرح کے اقدامات شروع کرنے پر مقامی لوگوں نے تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.