ETV Bharat / state

Arshad Madani on Qurbani مسلمان قربانی کرتے وقت حکومتی ہدایات کی مکمل پاسداری کریں، مولانا ارشد مدنی

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 8:10 PM IST

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ مسلمان قربانی کرتے وقت حکومتی ہدایات کی مکمل پاسداری اور ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں۔ انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے فضلات کو سڑکوں، گلیوں اور نالوں میں نہ ڈالیں۔

مسلمان قربانی کرتے وقت حکومتی ہدایات کی مکمل پاسداری کریں، مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی: عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانان ہند کے نام اپنے ایک پیغام میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں ہے، یہ ایک مذہبی فریضہ ہے، جس کی ادائیگی ہر صاحب حیثیت مسلمان پر واجب ہے، اس لئے جس شخص پرقربانی واجب ہے اسے ہرحال میں یہ فریضہ ادا کرنا چاہئے۔ مولانا مدنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ مسلمان اپنے طور پر احتیاطی رویہ اختیار کریں۔ تشہیر اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کی تصویریں وغیرہ شیئر کرنے سے گریز کریں۔

مولانا مدنی نے یہ بھی مشورہ دیا کہ مسلمان قربانی کرتے وقت حکومتی ہدایات کی مکمل طور پر پاسداری کریں۔ ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے بچیں اور چونکہ مذہب میں اس کے بدلے کالے جانور کی قربانی جائز ہے اس لئے کسی بھی فتنہ سے بچنے کے لئے اسی پر اکتفا کیا جانا بہتر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی جگہ شرپسند عناصر کالے جانور کی قربانی سے بھی روکتے ہیں تو سمجھدار اور بااثر افراد کے ذریعہ مقامی انتظامیہ کو اعتماد میں لیکر قربانی کی جائے، اگر پھر بھی خدانخواستہ اس مذہبی فریضہ کی ادائیگی کا کوئی راستہ نہ نکلے تو جس قریبی آبادی میں کوئی دشواری نہ ہو وہاں قربانی کرا دی جائے، البتہ جس جگہ قربانی ہوتی آئی ہے اور فی الحال دشواری ہے وہاں کم از کم بکرے کی قربانی ضرور کی جائے اور انتظامیہ کے دفتر میں اس کا انداراج بھی کرا دیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی دشواری نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Qurabani Bakra Market عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں آئی تیزی

انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے فضلات کو سڑکوں، گلیوں اور نالوں میں نہ ڈالیں بلکہ آلائش کو اس طرح دفن کر دیا جائے کہ اس سے تعفن نہ پھیلے۔ مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے کہ ہمارے عمل سے کسی کو اذیت نہ پہنچے، فرقہ پرست عناصر کی طرف سے کسی طرح کی اشتعال انگیزی پر صبر و تحمل کے مظاہرہ کے ساتھ معاملہ کی شکایت مقامی تھانہ میں ضرور درج کرائی جانی چاہئے، ہمیں مایوس ہر گز نہیں ہونا چاہئے، بلکہ اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئے حالات کا مقابلہ امن و شانتی، پیار و محبت اور صبرو سکون سے کرنا چاہئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.