ETV Bharat / state

Disaster Risk Reduction Awards: جامعہ نے ڈیزاسسٹر رسک ریڈکشن ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

دنیا میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات، آفات سماوی اور دنیا بھر میں قدرتی آفات کے بحران سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو تحقیق، تدریس اور تربیت کے اعتراف کے طور پر ڈیزاسسٹر رسک ریڈکشن ایکسیلینس ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ Disaster Risk Reduction Excellence Award

جامعہ نے ڈیزاسسٹر رسک ریڈکشن ایکسیلینس ایوارڈ جیتا

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 12:43 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ (ناک سے اے پلس پلس توثیق شدہ مرکزی یونیورسٹی)کو آفات سماوی سے متعلق بندوبست کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات کی وجہ سے ڈیزاسسٹر رسک ریڈکشن ایکسیلینس ایوارڈ (ڈبلیو سی ڈی ایم ڈی آر آر ایوارڈ)ملا ہے۔ ایک اہم تنظیم ورلڈ کانگریس آن ڈیزاسسٹر مینجمنٹ (ڈبلیو سی ڈی ایم) نے جامعہ کو یہ ایوارڈ انڈیا انٹرنیشنل سینٹر (آئی آئی سی) میں 22 جون 2022 کو منعقدہ ڈبلیو سی ڈی ایم ڈی آر آر ایوارڈ تقریب میں دیا۔ علم الانسان اور قدرتی آفات بندوبست سے متعلق یہ سب سے بڑی تنظیم ہے۔ Jamia Millia Islamia wins Disaster Risk Reduction Excellence Award

جامعہ کو ڈیزاسسٹر رسک ریڈکشن ایکسیلینس ایوارڈ ملا

آئے دن وقوع پذیر ہونے والی آفات سماوی اور دنیا بھر میں قدرتی آفات کے بحران سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جو تحقیق، تدریس اور تربیت دی جاتی ہے اسی کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ Disaster Risk Reduction Excellence Award
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اور پروفیسر ناظم حسین اور الجعفری نے پروگرام کے مہمان خصوصی جی کرشنا ریڈی، مرکزی وزیر برائے سیرو سیاحت، تہذیب وبہبود برائے شمال مشرقی خطہ، حکومت ہند کے دست مبارک سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ ایوارڈ تقریب میں پروفیسر ابراہیم، ڈین فیکلٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر عتیق الرحمان، چیف پراکٹر اور پروفیسر سراج الدین احمد، انچارچ شعبہ ماحولیاتی سائنسز جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی شرکت کی۔

خبر کے مطابق اس پروگرام میں بڑی تعداد میں قومی و بین الاقوامی ممتاز شخصیات، سانئس داں، محققین، پالیسی ساز، ڈاکٹرز اور وکلا بھی موجود تھے۔ ڈبلیو سی ڈی ایم، ڈی ایم آئی سی ایس کی ایک انوکھی پہل ہے۔ اس میں وہ دنیا بھر سے تحقیق سے وابستہ لوگوں کو، پالیسی سازوں کو اور ڈاکٹروں کو ڈیزاسسٹر رسک مینجمنٹ کے مختلف صبر آزما مسائل و معاملات پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.