سالانہ تقسیم اسنادتقریب میں صدر جمہوریہ ہند عزت مآب شری رام ناتھ کووند مہمان ذی وقار ہوں گے، معزز صدر یوم تاسیس کی تقریب کا بھی حصہ ہوں گے۔
یونیورسٹی کا اپنے قیام کے 99 سال پورے ہونے کی مناسبت سے اس تقریب کوخصوصی حیثیت حاصل ہے۔جس میں متعدد علمی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کے مقصد ہو عام کیا جائے گا۔
یوم تاسیس کی تقریب کا آغاز ایم اے انصاری آڈیٹوریم کے وسیع و عریض لان میں پرچم کشائی کے ذریعے ہوگا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کواین سی سی کیڈٹس گارڈ آف آنر پیش کریں گے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر سید شاہد مہدی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونگے۔جامعہ اسکولوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے ثقافتی پروگرام کے ذریعے اس کی ابتدا ہوگی۔
تین روزہ پروگرام میں ڈرامہ کلب کے ذریعہ اسٹیج ڈرامہ، بزنس کلب کے ذریعہ بزنس آئیڈیا مقابلہ،بیت بازی اور تمثیلی مشاعرہ بھی ہوگا جس میں طلباء اپنی بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔