نئی دہلی: جامعہ ہمدرد نے NIRF رینکنگ 2022 میں فارمیسی میں بھارت میں پہلا مقام برقرار رکھا Jamia Hamdard retains First Ran۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (NIRF)-2022 کے تحت تعلیمی اداروں کی سالانہ درجہ بندی کا اعلان کیا۔ اس دوران پروقار تقریب میں جامعہ ہمدردکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افشار عالم نے مرکزی وزیر دھرمندر پردھان سے فارمیسی انسٹی ٹیوشن کے زمرے میں ٹاپ رینک کا ایوارڈ حاصل کیا۔ جامعہ ہمدرد نے مسلسل چوتھے برس فارمیسی میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے Jamia Hamdard Retains Top Rank for Pharmacy۔ جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کیٹیگری میں 45ویں اور مجموعی کیٹیگری میں 74ویں پوزیشن پر ہے۔ 'میڈیکل کیٹیگری میں اس کی رینکنگ 33 ہے۔ جامعہ ہمدرد نے پہلی بار 100 بہترین (مینجمنٹ) اداروں میں جگہ حاصل کی ہے۔
پروفیسر افشار عالم نے مرکزی وزیر سے سرٹیفکیٹ اور ٹرافی حاصل کرنے کے بعد اس بات پر خوشی کا اظہار کیاکہ جامعہ ہمدرد نے مسلسل چاربرسوں سے فارمیسی میں اپنا اعلیٰ مقام برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے جامعہ ہمدرد کے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ مقام کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جامعہ ہمدرد کو NIRF میں پہلی بار 100 اعلی (مینجمنٹ) اداروں میں جگہ ملی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح کی کوششوں سے جامعہ ہمدرد کو NAAC ایکریڈیشن میں بھی اعلیٰ درجہ حاصل ہوگا۔ پروفیسر عالم نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (انڈیا) - ایچ ای سی اے کا تمام معیاری اقدامات میں جامعہ ہمدرد کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے چانسلر حماد احمد، جامعہ ہمدرد کے ڈین، سکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پروفیسر (ڈاکٹر) ودھو ایری، رجسٹرار، ایس ایس اختر ( ڈائریکٹر، IQAC اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل، پروفیسر (ڈاکٹر) رئیس الدین اور ان کی NIRF ٹیم، تمام فیکلٹی ممبران، طلباء اور عملہ کے اراکیننے اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: