منی پور کی گورنر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ نے 30 کامیاب طلباء کو یو پی ایس سی سول سروسز 2019 میں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی قیادت میں کی گئی کوششوں پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا آر سی اے کے اساتذہ اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی کاوشوں سے طلبا و طالبات کی بہترین رہنمائی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ رہائشی کوچنگ سینٹر میں مختلف اداروں کے زیر انتظام طلباء نے عمدہ کامیابی حاصل کی۔
قابل ذکر ہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن میں سنہ 2019 کے کل ہند امتحانات کے نتائج میں 42 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس مرتبہ کامیاب ہونے والے طلبہ کی تعداد 829 ہے جس میں سے 42 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر گذشتہ برسوں کے نتائج کو دیکھیں تو رواں برس مسلم طلبہ کی کامیابی کا فیصد 5.06 رہا ہے جبکہ گزشتہ برس 3.95 فیصد رہا ہے۔