ETV Bharat / state

'وزارت داخلہ کے فیصلوں سے کورونا کیسز میں کمی آئے گی' - نارتھ ایم سی ڈی

دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملے کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔

'وزارت داخلہ کے فیصلوں سے کورونا کیسز میں کمی آئے گی'

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 2:15 PM IST

دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔ نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (نارتھ ایم سی ڈی) کے نائب میئر یوگیش ورما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کے وارڈ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ان دنوں پوری دارالحکومت دہلی کی صورتحال تشویشناک ہے۔

لیکن اب وزارت داخلہ کی مداخلت کے بعد 'ہم امید کرتے ہیں کہ دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوگی۔

کارپوریشن کا مطالبہ اب مرکزی حکومت کی مداخلت کے بعد پورا کیا جا رہا ہے۔ تاکہ اب دارالحکومت دہلی میں مزید لوگوں کا ٹیسٹ کیا جاسکے۔ نیز مرکزی حکومت کے فیصلوں سے کورونا کے معاملات میں کہیں نہ کہیں کمی آئے گی۔

ورما نے مزید بتایا کہ میرے وارڈ اشوک وہار میں مسلسل کورونا کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ میں خود بھی پورے وارڈ میں جگہ جگہ جا کر باریکی سے نظر رکھ رہا ہوں۔ ساتھ ہی کارپوریٹرز بھی علاقے میں زمینی سطح پر مستقل طور پر کام کر رہے ہیں۔

اشوک وہار کے پورے علاقے میں مسلسل سینیٹائزیشن کروایا جا رہا ہے۔ نیز بازاروں کے اندر کا ماحول عام ہے۔ تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ بازاریں کھل رہی ہیں۔ ماسک پہنے ہوئے تمام افراد ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے نکل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.