ETV Bharat / state

ملک کی پانچ ریاستوں میں کوروناوائرس کے 62 فیصد ایکٹیو کیسز

ملک کے تقریباً 27 یعنی 85۔26 فیصد کیسز ریاست مہاراشٹر میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں 11.08 فیصد ، کرناٹک میں 10.98 فیصد، اترپردیش میں 7.03 فیصد، تمل ناڈو میں 5.80 فیصد کیسز ہیں۔ بقیہ ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں فعال کیسز کی شرح 38.26 فیصد ہے۔

india's five states consists 60 percent corona active cases
ملک کی پانچ ریاستوں میں کوروناوائرس کے 62 فیصد ایکٹیو کیسز
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 7:55 PM IST

ریاست مہاراشٹر، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، اترپردیش اور تمل ناڈو میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی ایکٹیو کیسز کے 62 فیصد مریض ہیں اور ان ہی ریاستوں میں بھی کورونا سے سب زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

آج وزارت صحت کی جانب منعقد پریس کانفرنس میں مرکزی صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں وائرس کے 5000 سے بھی کم فعال کیسز ہیں۔ لکشدیپ میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سے زیادہ ریاستیں اور مرکزکے زیر کنٹرول والے ایسے علاقے ہیں جہاں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز پانچ ہزار سے 20 ہزار کے درمیان ہیں۔ اب بھی صرف چند ریاستیں ایسی ہیں جہاں کورونا کے زیادہ کیسز ہیں اور ان ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد بھی زیادہ ہیں۔

ملک کے تقریباً 27 یعنی 85۔26 فیصد کیسزریاست مہاراشٹر میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں 11.08 فیصد ، کرناٹک میں 10.98 فیصد، اترپردیش میں 7.03 فیصد، تمل ناڈو میں 5.80 فیصد کیسز ہیں۔ بقیہ ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں فعال کیسز کی شرح 38.26 فیصد ہے۔
بھوشن نے بتایا کہ کورونا کیسز کی تعداد پڈوچیری میں 4،856 ، گوا میں 4،501 ، ہماچل پردیش میں 2،234 ،چنڈی گڑھ میں2187، منی پور میں 1،710 ، آندھراپردیش میں 1،576، میگھالیہ میں 1457، لداخ میں 818، سکم میں 538، ناگالینڈ میں 525، میزورم میں 379، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 312 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں 297 ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز جن پانچ ریاستوں میں زیادہ تعداد میں ہیں، تقریبا ان ہی ریاستوں میں بھی ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں اب تک 37.24 فیصد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ابھی تک تمل ناڈو میں 10.89 فیصد، کرناٹک میں 8.98 فیصد، آندھرا پردیش میں 6.17 فیصد اور اتر پردیش میں 5.46 فیصد کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔ باقی 31.37 فیصد کیسز دوسری ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں سے ہیں۔

ہیلتھ سکریٹری نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ ان ریاستوں کو کورونا انتظامیہ کو ٹارگٹ بناکر کورونا مینجمنٹ ہو ۔ مرکز اسی وجہ سے ان ریاستوں کے ساتھ خصوصی رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا 'میں نے گذشتہ ہفتے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان ریاستوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی، جس میں ان ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹری، ریاستی اضلاع کے چیف میڈیکل آفیسر اور میڈیکل کالجز کے سپرنٹنڈنٹ، جہاں وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، انہیں بتایا کہ حکمت عملی کے ذریعہ کس طرح دوسری ریاستوں میں کامیابی حاصل کی گئی ہے اور ان ریاستوں میں بھی اس کو اپنایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.