حضرت حسین ڈے کے مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں امام حسین کے راستے کو اپنی زندگی میں اتارنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم امام حسین کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں شامل کر لیں گے تو جو لوگ ہم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ہم انہیں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔
وہیں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے بھی امام حسین کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ امام حسین نے اپنی جان باطل سے لڑتے ہوئے قربان کردی۔