ETV Bharat / state

'بھارت پرامن طریقہ سے سرحدی تنازعہ کو حل کرنا چاہتا ہے' - بھارت چین سرحدی تنازع

29/30 اگست کی دیر شب کو بھارتی اور چینی افواج کے مابین ہونے والی جھڑپ سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت سرحدی تنازعہ کو امن کے ساتھ حل کرنا چاہتا ہے لیکن چینی فوج ایکشن لے رہی ہے۔

وزارت خارجہ
وزارت خارجہ
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 9:09 AM IST

بھارت اور چین کی افواج کے مابین سرحد پر جاری تنازع سے متعلق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ماہ سے سفارتی اور فوجی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے سرحد پر جاری کشیدہ صورتحال کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزارت خارجہ
وزارت خارجہ

وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی فریق نے باہمی رضامندی کی خلاف ورزی کی اور پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے کے علاقے میں جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش میں 29/30 اگست کی دیر شب اشتعال انگیز فوجی کاروائی کرنے کی کوششش کی۔

جیسا کہ پیر کو بھارتی فوج کے بیان کے مطابق بھارتی فریق نے ان اشتعال انگیز کارروائیوں کا جواب دیا اور اپنے مفادات کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے ایل اے سی پر مناسب دفاعی اقدامات اٹھائے۔

وزارت نے بتایا کہ 31 اگست کو دونوں اطراف کے کمانڈرز نے اس ڈسکلیشن کو کم کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا لیکن چینی افواج نے ایک بار پھر اشتعال انگیز کارروائی کی۔

تاہم بروقت دفاعی کارروائی کی وجہ سے بھارتی فریق جمود کو تبدیل کرنے کی ان کوششوں کو روکنے میں کامیاب رہا۔

وزارت نے مزید بتایا بھارتی فریق پُرعزم ہے کہ مغربی خطے میں لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) کے تمام متنازع امور کو پُر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.