کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان بھارت نے ملک میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں پر 15 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس وقت 114 ممالک میں 118000 افراد اس وبا سے متأثر ہیں اور 4291 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متأثر افراد کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے۔