ETV Bharat / state

'بحران کے وقت بھی بی جے پی کی سالگرہ کی تیاریاں زوروں پر' - in the times of crisis

سماج وادی پارٹی سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ نے بی جے پی الزام عائد کیا ہے کہ بحران کی گھڑی میں بی جے پی اپنی سالگرہ کی تیاریوں میں مشغول ہے۔

سماج وادی پارٹی سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ نے بی جے پی الزام عائد کیا ہے کہ بحران کی گھڑی میں بی جے پی اپنی سالگرہ کی تیاریوں میں مشغول ہے

author img

By

Published : May 28, 2020, 10:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اور ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ سڑک پر بھوکے پیاسے مزدوروں کی پرواہ کرنے کے بجائے مرکزی کی بی جے پی حکومت اپنے میعاد کار کی پہلی سالگرہ کا جشن منانے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔

اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی 30 مئی کو مرکزی حکومت کے میعاد کار کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنی حصولیابیوں کی تشہیر کرکے عوامی ہمدردی حاصل کرنے میں مشغول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ریاست میں اس کے لیے شاندار انعقا دہوں گے۔ یہ جشن اس وقت ہوگا جب ایک جانب مہلک وبا کورونا وائرس سے اموات ہورہی ہیں اور بھوکے پیاسے مزدور گھر جانے کے بجائے ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں۔

سماج وادی پارٹی سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ نے بی جے پی الزام عائد کیا ہے کہ بحران کی گھڑی میں بی جے پی اپنی سالگرہ کی تیاریوں میں مشغول ہے
سماج وادی پارٹی سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ نے بی جے پی الزام عائد کیا ہے کہ بحران کی گھڑی میں بی جے پی اپنی سالگرہ کی تیاریوں میں مشغول ہے

ایس پی سربراہ نے کہا کہ '30 مئی کو بی جے پی کے مجوزہ جشن مانے والوں کے لیے شاید بڑی حصولیابی یا فخر کا باعث یہ ہے کہ ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 1.50 لاکھ کو عبور کرچکی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اس وبا کے شکار سرفہرست ممالک کے زمرے میں شامل ہوگئے ہیں، ہسپتالز میں، قرنطینہ مراکز میں بدانتظای اور بھوکے پیاسے مزدوروں کی نقل مکانی جاری ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'محنت کش بے موت مررہے ہیں، ریلوے سٹیشنز پر مردہ ماں کوجگاتے ہوئے شیر خوار بچے کی کلپ کافی پریشان کرتی ہے'۔

مسٹر یادو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بقول وزیراعظم بی جے پی مصیبت میں بھی موقع تلاش کرتی ہے اور اس نے حکومت کے دوسرے حلف برداری کے دن جشن کا موقع تلاش لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک بے حال ہے، بحران کے ایسے وقت میں اقتدار کی کرسی سے ملک کو بھروسہ دلانے کی ضرورت ہے، ایسے وقت میں ذمہ دار افراد راستے سے بھٹک چکے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر بی جے پی حکومت اپنے جھوٹے وعدوں سے عوام کو کب تک گمراہ کرتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.