ETV Bharat / state

ہاردک کو گرفتاری سے فوری راحت - عوامی املاک کو آگ لگائی

سپریم کورٹ نے 2015 میں چلائی جانے والی پاٹيدار تحریک کے معاملے میں کانگریس کے رہنماہاردک پٹیل کو جمعہ کے روز بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر چھ مارچ تک روک لگا دی۔

ہاردک کو گرفتاری سے فوری راحت
ہاردک کو گرفتاری سے فوری راحت
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 2:36 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:53 PM IST

جسٹس ادے اُمیش للت کی صدارت والی بنچ نے کانگریس لیڈر ہاردک پٹیل کی عرضی پر گجرات حکومت کی زجر و توبیخ کرتے ہوئے اسے جواب داخل کرنے حکم دیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت کے لیے چھ مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اس سے پہلے گذشتہ 17 فروری کو گجرات ہائی کورٹ نے 2015 کے پاٹيدار تحریک کے دوران ہونے والے تشدد کے مقدمے میں ہاردک پٹیل کی پیشگی ضمانت عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔

سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کی جانب سے ہاردک کے لیے مانگی گئی گرفتاری سی راحت کا سالیسٹر جنرل تشار مہتانے پرزور مخالفت کی۔ مسٹر مہتا نے کہا کہ 2015 کے پاٹيدار تحریک کے دوران عوامی املاک کو آگ لگائی گئی، پولیس اسٹیشن اور گاڑی جلائے گئے اور ان سب کے پیچھے ہاردک کا ہاتھ تھا۔

مسٹر سنگھوی نے کہا کہ اب تک اس معاملے کی جانچ مکمل نہیں ہو پائی ہے۔ جسٹس للت نے ریاستی حکومت کو پانچ سال تک تحقیقات نہ کیے کے سلسلے میں سخت ڈانٹ پلائی۔

انہوں نے اس کے بعد کیس کی سماعت کے لیے چھ مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ہاردک کو اس دن تک گرفتاری سے راحت کا حکم دے دیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.