ETV Bharat / state

' پاکستان کلبھوشن جادھو سے سفارتی رابطے کی پرانی اپیل پر کارروائی کرے' - پرانی

بھارتی حکومت نے آج اشارہ دیا کہ وہ عالمی عدالت کے فیصلے کے پیش نظر پاکستان کی جیل میں بند بھارتی شہری كلبھوش جادھو سے سفارتی رابطے کے لیے کوئی نئی اپیل نہیں کرے گی اور توقع کرے گی کہ پاکستانی وزارت خارجہ میں زیر التواء 22 سے زائد ا پرانی پیلوں پر غور کرے۔

' پاکستان کلبھوشن جادھو سے سفارتی رابطے کی پرانی اپیل پر کارروائی کرے'
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 7:58 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے میں صاف طور پر لکھا ہے کہ پاکستان نے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ عالمی عدالت کا فیصلہ واجب العمل ہے اور فیصلے پر عمل درآمد کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے فیصلے میں تین جگہ ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کی بات کہی گئی ہے اور دو جگہ پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کلبھوشن جادھو کی سزائے موت پرمؤثر طریقے سے نظر ثانی کرے۔

عالمی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کی طرف سے اپنی جیت قرار دیئے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف ترجمان نے کہا کہ "ایسا لگتا ہے کہ وہ شاید کوئی دوسرا فیصلہ پڑھ رہے ہیں۔ اصل فیصلہ 42 صفحات میں آیا ہے۔ اگر 42 پیج پڑھنے کا صبر نہیں ہے تو پھر وہ سات پیج والی پریس ریلیز پڑھ سکتے ہیں جس کے ہر پوائنٹ میں بھارتکے حق کو تسلیم کیا گیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کی اپنی مجبوریاں ہیں جن کی وجہ سے انہیں اپنے لوگو ں سے جھوٹ بولنا پڑ رہا ہے"۔

دریں اثناء، وزارت خارجہ کے حکام نے کلبھوشن جادھو سے سفارتی رابطہ قائم کرنے کی نئی اپیل بھیجے جانے کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا کہ بھارتنے پہلے ہی 22 سے زائد اپیلیں بھیجی ہوئیں ہیں اور ان کی میعاد ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ بھارت کو دوبارہ سفارتی رابطہ کی اپیل کرنی چاہئے۔

Intro:Body:

khabren

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.