دہلی کے کئی علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو اس سیزن کے مطابق تین ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔
آج صبح 8:30 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں صفدرجنگ میں 25.1 ملی میٹر، لودھی روڈ سنٹرل میں 23.8 ملی میٹر، پالم میں 18.4 ملی میٹر، آیا نگر میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔ قومی دارالحکومت میں آج صبح نمی کی سطح 100 ریکارڈ کی گئی۔
کئی علاقوں میں ہفتے کے روز صبح کے وقت ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔ اسی دوران ابر آلود رہنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس رہا۔
دہلی میں یکم جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔
دہلی کے صفدرجنگ علاقے میں 'درمیانے درجے' کی سطح کی دھند کی وجہ سے حد بصارت گھٹ کر 201 میٹر رہ گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہماری پیش گوئی کے مطابق مغربی ڈسٹربنس کا اثر دہلی سمیت شمال مغربی بھارت پر شروع ہوگیا ہے۔
آج دہلی میں پالم میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی دوران رج ، آیا نگر اور لودھی روڈ میں بوندا باندی ہوئی۔ مغربی اضطراب کے اثر کی وجہ سے دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت آئندہ دو سے تین دن میں 9 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ وہیں ہوا 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔
آج قومی دارالحکومت میں ہوا کے معیار میں قدرے بہتری آئی ہے اور وہ ایک شدید خراب زمرے سے انتہائی خراب زمرے میں آگئی ہے۔ آج صبح 11 بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس 349 ریکارڈ کیا گیا۔