ETV Bharat / state

Rain in Delhi دہلی این سی آر میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، پروازیں متاثر

دہلی این سی آر میں صبح سے بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی- این سی آر میں بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں خراب موسم کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں فلائٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ Flight Operations Disrupted At IGI Airport

دہلی این سی آر میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، پروازیں متاثر

author img

By

Published : May 27, 2023, 12:12 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی اور اطراف کے علاقوں میں ہفتہ کی صبح تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس سے کم سے کم درجہ حرارت 19.3 ڈگری سیلسیس تک نیچے آگیا، جو معمول سے سات ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اگلے تین سے چار دنوں تک موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ گھنے بادل مغربی اتر پردیش سے ہریانہ اور ملحقہ شمالی راجستھان سے دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور دہلی-این سی آر کو عبور کرنے میں مزید دو گھنٹے لگیں گے۔ ہفتہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ دارالحکومت میں جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے پانچ درجے کم ہے۔ دہلی میں 30 مئی تک شدید حرارت کی لہر نہیں ہوگی۔

دریں اثناء، آج بارش کے بعد قومی راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔ آج صبح خراب موسم کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں فلائٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام مسافروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ پرواز کی تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔ دہلی ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق، دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر اترنے والی چار پروازوں کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Weather Update Kashmir کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں، ژالہ باری کی پیشن گوئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.