ETV Bharat / state

میوات: جل جیون مشن کے تحت 228 کروڑ 45 لاکھ روپے کی منظوری - اردو نیوز میوات

ہریانہ سرکار کے جل جیون مشن کے تحت 228 کروڑ 45 لاکھ بلاک نگینہ کے دیہی علاقے کے لئے رقم منظور، 55 گاؤں کو ملے گا پینے کا پانی، 4 بڑے آبی ذخائر سمیت 18 نئے ٹینک ہوں گے تعمیر، منصوبہ کی تکمیل کی مدت دو سال رکھی گئی ہے۔

haryana government sanctioned an amount of rs 228.45 crore for block nagina under jal jeevan mission
میوات: جل جیون مشن کے تحت 228 کروڑ 45 لاکھ روپے کی منظوری
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 7:25 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے نگینہ بلاک کے دیہی علاقوں کے لئے ہریانہ کی کھٹّر سرکار نے جل جیون مشن کے تحت 228 کروڑ 45 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس بات کی اطلاع فیروز پور جھرکہ اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے مامن خان انجینئر نے پریس کانفرنس سے بات چیت کے دوران دی۔

انہوں نے کہا کہ نگینہ بلاک میں پینے کے پانی کی عرصہ دراز سے قلت چلی آ رہی ہے۔ بلاک نگینہ کے تحت آنے والے سبھی 44 پنچایت سمیت بلاک پنگواں کے کچھ گاؤں سمیت 55 گاؤں کو اس اسکیم کے تحت پینے کے لیے پانی ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے حلقہ فیروز پور جھرکہ میں 275 کروڑ روپے کی لاگت سے پہلے سے اس منصوبے کے تحت کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نگینہ بلاک آخری کنارے پر واقع ہے، پہلے سے جاری رینیویل کی اسکیم کے تحت اس علاقے میں پانی نہیں پہنچ رہا تھا۔

مامن خان کا کہنا تھا کہ 2020 میں محکمہ آپ پاشی کے اعلیٰ افسران سے مل کر پانی کی پریشانی کے حوالے سے جائزہ میٹنگ رکھی تھی، جس کے بعد سرکار کے سامنے نگینہ بلاک کی بنیادی ضرورت پانی کی فراہمی کا مطالبہ رکھا، جس کے بعد سرکار نے اس امر پر توجہ دیتے ہوئے نگینہ بلاک کے لیے متذکرہ منصوبہ کو منظوری دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس مجوزہ اسکیم کے تحت پلول واقع یمنا ندی سے یہ پانی بلاک کے گاؤں بھادس ایم بی ایس یعنی مین بوسٹینگ اسٹیشن تک لایا جائے گا، جس کی دوری 68 کلومیٹر ہوگی۔ دوری زیادہ ہونے کی وجہ سے گاؤں بہین میں ایک ایم بی ایس تعمیر ہوگا۔

اس کے علاوہ بھادس اونمرہ جلال پور (فیروز پور) اور نگینہ قصبہ میں 5 لاکھ لیٹر کے پانی کے ٹینک بنائے جائیں گے، علاوہ ازیں مجوزہ اسکیم کے تحت 18 نئے ٹینک دیگر گاؤں میں اور نئے تعمیر ہونگے۔

پریس کانفرنس میں ایم ایل اے مامن خان انجینئر نے ہریانہ کی بی جے پی سرکار اور وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹّر کا نگینہ بلاک کی آبی ضرورت کو پورا کرنے کی مجوزہ منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے منظوری دینے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر اسمبلی میں ابو عاصم اعظمی نے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ اٹھایا

انہوں نے کہا کہ سرکار نے بلاک نگینہ کے پینے کے پانی کے مطالبے کو منظوری دی ہے، جس سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.