ETV Bharat / state

تیسرے پوشن ماہ 2020 کے تحت بچوں میں تغذیہ بخش غذا کی فراہمی

خواتین اور اطفال کی فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ٹوئٹ کیا کہ ’پوشن ماہ 2020‘ کے دوران تغذیہ کی کمی کے شکار بچوں کی شناخت کرکے انہیں مناسب تغذیہ بخش غذا فراہم کی جائے گی‘۔

Govt drive to help severely malnourished children
تیسرے پوشن ماہ 2020 کے تیت بچوں اور خواتین میں تغذیہ بخش غذا کی فراہمی
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 4:50 PM IST

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ’اس مہم کے دورس نتائج برآمد ہوں گے اور بچوں کی صحت پر طویل مدتی اثرات مرتب ہوں گے۔

بچوں اور خواتین میں تغذیے کی کمی کو دور کرنے کے مقصد کے تحت جاریہ مہینے ’تیسرا راشٹریہ پوشن ماہ‘ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ پوشن ماہ کا مقصد خواتین اور بچوں تک تغذیہ بخش غذا کی فراہمی اور اس کے تئیں شعور بیدار کرنا ہے۔

وزارت خواتین و اطفال بہبود کے مطابق پوشن ماہ، پوشن ابھیان کے تحت ہر سال منایا جاتا ہے جس کی شروعات 2018 میں کی گئی تھی۔ ملک میں کووڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سبھی متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے کہ وہ ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ پوشن ماہ منائیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گذشتہ من کی بات پروگرام کے دوران تغذیہ بخش غذا کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے ماں اور بچوں کےلیے مناسب تغذیہ کی ضرورت پر زور دیا اور لوگوں کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

بچوں میں تغذیہ کی کمی ملک کےلیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے 16-2015 کے مطابق بھارت میں ہر دوسرا بچہ کم غذائیت کا شکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.