کانگریس کے غیر مطمئن گروپ کے رہنما غلام نبی آزاد نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی میں اصلاحات کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔
مسٹر آزاد کی محترمہ گاندھی سے ملاقات کی بابت جمعرات کو بھی دن بھر قیاس لگائے جاتے رہے۔ غیر مطمئن گروپ کے رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد کہا جا رہا تھا کہ مسٹر آزاد پارٹی صدر سے ملاقات کریں گے اور انھیں غیر مطمئن گروپ کے رہنماؤں کی میٹنگ میں سامنے آنے والی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔
پانچ ریاستوں کے انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد گروپ 23 کے رہنما باقاعدہ میٹنگ کر رہے ہیں۔ Congress Working Committee G-23 Meet۔ ان رہنماؤں نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی اور قیادت کو مضبوط کرنے کا مسئلہ بھی اٹھایا، لیکن سونیا کے حامی رہنماؤں نے متفقہ طور پر محترمہ گاندھی کو فی الحال پارٹی کی صدر بنائے رکھنے کی تجویز پیش کی۔
اس دوران غیر مطمئن گروپ کے رہنما کپِل سبل نے گاندھی خاندان کو کانگریس صدر کے عہدے سے ہٹنے کی بات کی تو مسٹر سبل پر کانگریس کے رہنماؤں نے خوب حملے شروع کر دیے اور ان پر پارٹی کو توڑنے کی کوشش کا الزام لگایا۔ کچھ رہنماؤں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مسٹر سبل کو کانگریس کے سبب مرکز میں وزیر بننے کا موقع ملا اور اب وہ پارٹی پر ہی سوال اٹھا رہے ہیں اس لیے انھیں پارٹی چھوڑ دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
مسٹر آزاد نے محترمہ گاندھی سے ملاقات سے پہلے پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر کرن سنگھ سے بھی ملاقات کی اور انھیں پارٹی کے اندر جاری ماحول کے بارے معلومات دی۔ انہوں نے ڈاکٹر سنگھ سے اپنی ملاقات کو خیر سگالی ملاقات قرار دیا۔
یو این آئی