ETV Bharat / state

غازی پور مرغا مارکیٹ 10 دنوں کے لیے بند

ملک میں برڈ فلو کی رپورٹس کے پیش نظر دہلی حکومت نے ہفتے کے روز مشرقی دہلی کے غازی پور میں واقع مرغا مارکیٹ کو 10 دنوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 7:56 PM IST

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج کہا کہ برڈ فلو پر دہلی حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر ہے۔ ابھی تک دہلی میں ایک بھی برڈ فلو کی کوئی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ حکومت نے اس کے باوجود احتیاطاً آج سے زندہ پرندوں کا دہلی میں لانا بند کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا آج سے غازی پور مرغا مارکیٹ 10 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مشرقی دہلی میں گذشتہ دو دنوں سے کچھ پارک میں کوے کے مرنے کی رپورٹ ہے۔ کوے کے مرنے کا سبب ڈھونڈا جا رہا ہے۔

برڈ فلو کے خطرات کے پیش نظر دہلی حکومت مسلسل متحرک ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے اس سلسلہ میں ڈجیٹل پریس کانفرینس کی۔ وزیر اعلی کیجریوال کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں برڈ فلو کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے خطرات لاحق ہین۔ تاہم دہلی میں تا حال ایک بھی کنفرم کیس نہیں پایا گیا ہے۔

جالندھر بھیھجے گئے ہیں سیمل

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ دہلی سے 104 سیمپل جالندھر لیب بھیجے گئے ہیں، جس کے نتیجہ پیر تک آئیں گے اور اس کے بعد فیصلہ لیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکز کی گائڈ لائنس پر عمل کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہر ضلع میں ڈی ایم کی نگرانی میں ٹیم بنا دی گئ ہے، جو پوری مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ہیلپ لائن نمبر جاری کی گئی ہے۔

وزیراعلی نے بتایا کہ وینیٹری ڈاکٹر اور سٹاف مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ پولٹری مارکٹ غازی پور، سنجے جھیل، بھلسوا جھیل، ہوز خاص گاؤں وغیرہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وہیں 24 گھنٹہ کی ہیلپ لائن بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 23890318۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں چند مقامات سے کوؤں کے مرنے کی خبر آ رہی ہے اور اس سلسلہ میں ریپڈ ریسپانس ٹیم مسلسل وزٹ کر رہی ہے۔

زندہ پرندوں کی درآمدات پر پابندی

برڈ فلو کے خطرات کے مدنظر دہلی حکومت نے دو اہم فیصلے کئے ہیں۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ دہلی میں ابھی سے لائو برڈس کے امپورٹ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ دورے ریاستوں سے دہلی میں زندہ پرندے نہیں لائے جا سکیں گے۔

برڈ فلو کا خوف: جنگل میں 5 ہزار سے زائد چوزے چھوڑکر فراروہیں دوسرا ہم فیصلہ یہ ہے کہ غازی پور پالٹری مارکٹ کو آئندہ 10 دنوں کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو جب سیمپلز کے نتیجہ آئیں گے تب آگے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.