ETV Bharat / state

German Ambassador Meets Arvind Kejriwal جرمنی کے سفیر نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی

بھارت میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے آج صبح دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی اور دہلی کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔German Ambassador Meets Arvind Kejriwal

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 10:21 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: بھارت میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے آج دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ دہلی کے سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار شاندار سرکاری اسکولوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پہلے ان کی حالت بہت خراب تھی۔ صرف چار یا پانچ سال میں سرکاری اسکولوں میں عالمی معیار کی تبدیلیاں دیکھنا حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے سرکاری اسکول جانے اور ہپینیس کی کلاس میں بھی جانے کی خواہش ظاہر کی۔German Ambassador Meets Arvind Kejriwal

اس دوران وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہم نے سرکاری اسکولوں کی نئی عمارتیں بنائیں، استاد پرنسپل کو تربیت دی اوربجٹ کا 25 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ اسکولوں، اسپتالوں، بجلی اور پانی کے شعبے میں اچھے کام کی وجہ سے ہماری حکومت کا ملک بھر میں نام جانا جا رہا ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی کی سڑکوں کو عالمی معیار کا بنانا چاہتے ہیں اور اس پر جرمن ماہرین کی مدد لینے پر غور کر سکتے ہیں۔ ہماری سرکاری فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ ای بسوں اور دو تین پہیوں والی برقی گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ سال 2025 تک دہلی کی 80 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ بسیں برقی ہوں گی۔ بھارت میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے آج صبح دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی اور دہلی کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے آج دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ جرمنی اور دہلی جمنا کی صفائی اور دہلی کی سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کے راستے تلاش کریں گے۔ جرمنی کے سفیر نے دہلی حکومت کے اسکولوں اور اسپتالوں میں تبدیلی لانے کی سمت میں کی گئی کوششوں کے لیے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار اسکول لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔

جرمن سفیر ڈاکٹرفلپ ایکرمین نے مزید کہا کہ دہلی ہندوستان کا آئینہ ہے اور دہلی میں ترقی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میٹرو کو شمسی توانائی کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے۔ اگر دہلی حکومت شمسی توانائی سے میٹرو چلانے میں جرمنی کا تعاون لینا چاہتی ہے تو ہمیں تعاون دینے میں بہت خوشی ہوگی۔ جرمنی میں توانائی کی بچت، بائیو ڈائیورسٹی اور اسمارٹ سٹی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ جرمنی کئی شعبے میں دہلی حکومت کو اپنے ماہرین کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمیں ماہرانہ مدد فراہم کرنے میں زیادہ خوشی ہوگی۔ ہم دہلی کے ساتھ بھی شراکت داری کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر فلپ نے کہاکہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کی غرض سے جرمنی دہلی کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے ۔

میٹنگ کے بعد سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے ٹویٹ کیا "دہلی کے اسکول کا سسٹم، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ اور انرجی کے ساتھ ساتھ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ گورننس کے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے امور پر منیش سسودیا کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: New AC CNG Buses in Delhi کیجریوال نے پچاس نئی سی این جی بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.